کوالالمپور(نیٹ نیوز)ملائیشیا کے وزیر اعظم پر استعفے کیلئے دباؤ بڑھ گیا، ناقدین کا الزام ہے کہ وزیر اعظم یاسین دراصل کورونا کو بہانہ بنا کر پارلیمان کو معطل کرنا چاہتے ہیں۔٭ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپانی وزیر اعظم سوگا نے ملکی اقتصادیات کو کاربن نیوٹرل بنانے کے لیے 2050 کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ۔٭سڈنی(نیٹ نیوز)دوحہ میں خواتین مسافروں کے تفصیلی معائنے پر آسٹریلیا نے قطر سے وضاحت مانگ لی۔٭ برلن(صباح نیوز)جرمن پارلیمان کے 66سالہ نائب صدر تھوماس اوپرمان ایک ٹی وی نشریات سے پہلے اچانک گر کر بے ہوش ہو گئے اور پھر اس کے کچھ ہی دیر بعد ان کا انتقال ہو گیا۔٭ میڈرڈ(این این آئی )ہسپانوی وزیراعظم اور پاپائے روم میں ہفتہ کو ملاقات کے دوران ماسک نہ پہننے پر تنازع کھڑا ہو گیا جس پر شدید تنقید کی جارہی ہے ۔٭بیجنگ(نیٹ نیوز) چین میں کمیونسٹ پارٹی کی سنٹرل کمیٹی کا سالانہ اجلاس ہوا جس میں پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے وژن 2035 پیش کیا گیا ۔٭تل ابیب (این این آئی) اسرائیل کا ایک اعلی سرکاری وفد آیندہ چند روز میں سوڈان کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنے کے لیے امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کی غرض سے خرطوم کا دورہ کرے گا۔٭ صنعاء (این این آئی )سعودی اتحاد نے حوثیوں کا ایک اور ڈرون مار گرایا۔٭دمشق (این این آئی )شامی خاتون اول ، رامی مخلوف میں عطیات پر رسہ کشی شروع ہوگئی ۔٭دبئی (این این آئی )دبئی میںبغیر ماسک سمندر کنارے جانے پر جرمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔