کراچی(این این آئی)روپے کی قدر کم ہونے سے چاول ایکسپورٹرز کے وارے نیارے ہوگئے ، ادارے شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں چاول کی برآمدات میں 43 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک پاکستانی چاول کے دیوانے ہوگئے۔