لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی حکومت نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کیلئے کی 274 چارج نرسوں کی نئی اسامیوں کی منظوری دے دی۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اس سلسلے میں جلد تقرر نامے جاری کر دے گا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی این ایس پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے میں دماغی امراض اور سر کی چوٹوں کے مریضوں کی بڑی تعداد آتی ہے جہاں ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ مریضوں کی بہتر دیکھ بھال و نگہداشت کیلئے پاکستان نرسنگ کونسل کے قواعد و ضوابط کے مطابق نرسنگ سٹاف کا ہونا ضروری ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب کوثر پروین نے اس اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 500 بیڈ کے پی آئی این ایس میں نرسسز کی انتہائی کمی تھی اور صرف 141 چارج نرسسزکی اسامیاں منظور تھیں۔ انہوں نے کہا کہ 274 نئی نرسسز کی تعیناتی انتہائی خوش آئند اقدام ہے ۔