برسلز(این این آئی) یورپ میں سیاسی پناہ کی درخواست دینے والوں کی تعدادمیں اضافہ ہوگیا۔ ٭مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز) یورپی یونین کے القدس میں مندوب سفین کوھان وون بورگسڈورف نے کہا کہ فلسطینی نعش کی بے حرمتی انسانی اصولوں کی توہین ہے ۔٭ عمان(این این آئی) اردن حکومت نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور توسیع سے روکے۔٭لسبوس(نیٹ نیوز)نئی مہاجر بستیوں کے قیام کا منصوبہ یونانی جزیرے پر چوتھے روز بھی احتجاج جاری رہا۔٭ مقبوضہ بیت المقدس (نیٹ نیوز) اسرائیل نے انتخابات سے 4 روز قبل نئی آبادکاریاں منظور کرلیں ۔٭برلن(این این آئی)لاشیٹ، میرس، روئٹگن اب تین امیدوار سی ڈی یو کی صدارتی کرسی کے لیے انتخاب لڑیں گے۔٭مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) ایتھوپیا سے مزید 43 یہودی آباد کاروں کو فلسطین میں آباد کرنے کے لیے اسرائیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔٭قاہرہ (این این آئی)مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے فوت ہو جانے والے سابق مصری رہنما حسنی مبارک کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ۔٭لندن (نیٹ نیوز) برطانوی اپیل عدالت نے جمعرات کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کی توسیع کے منصوبے کو غیرقانونی قرار دے دیا ۔ ٭ ریاض (نیٹ نیوز)سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے الجزائری صدر عبدالمجید تبون نے ملاقات کی۔٭ ریاض(نیٹ نیوز) سعودی عرب نے بحرین رابطہ پل کو بند کیے جانے کی تردید کر دی۔ ٭ ریاض(نیٹ نیوز) سعودی شہزادہ طلال بن سعود بن عبدالعزیز رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ، خلیجی رہنماؤں نے انتقال پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔٭ واشنگٹن (نیٹ نیوز) صدارتی الیکشن میں ٹرمپ کے روس سے روابط پر مبنی مضمون شائع کرنے پر نیویارک ٹائمز پر مقدمہ دائر کر دیا گیا۔٭اوٹاوا(اے ایف پی) کینیڈین حکومت نے کہا ہے کہ وہ برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن کی سکیورٹی کے اخراجات ادا نہیں کریگی۔ ٭ریاض (صباح نیوز)سعودی حکومت نے سیاحت کے فروغ کیلئے 16لاکھ ملازمتیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔٭خرطوم (این این آئی)سوڈانی جنرل پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ معزول سوڈانی صدر کی اہلیہ کیساتھ جیل میں بدسلوکی سے متعلق خبریںبے بنیاد ہے ۔