اقوام متحدہ (این این آئی) چین اور روس نے کہاہے کہ امریکہ،برطانیہ اورآسٹریلیا کا سہ ملکی جوہری آبدوز تعاون عا لمی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے ۔ ٭ بیجنگ(این این آئی)چینی اور روسی صدور نے چین روس سائنس اور ٹیکنالوجی اختراعی سال کی اختتامی تقریب کے لئے مبارکبادکے خطوط بھیجے ہیں۔٭ میکسیکو سٹی (این این آئی) یورپ ، لاطینی امریکہ اور ترکی میں ہزاروں مظاہرین نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔٭ریاض(این این آئی) سعودی اتھارٹی فار انٹلکچول پراپرٹی نے 1110 غیر قانونی ویب سائٹس بند کر دی ہیں۔٭غزہ سٹی (آن لائن ) حماس نے اسرائیلی صدر کو متنازعہ مقدس مقام کے دورہ پر انتباہ جاری کردیا۔٭ ہونیارا(این این آئی) بحرالکاہل میں واقع سلیمان جزائر کے دارالحکومت ہونیار ا میں فسادات کے دوران جلی ہوئی عمارت سے 3افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔ ٭ سیول (اے ایف پی) جنوبی کوریا کے سابق آمر چون ڈو ہوآن کے انتقال پر ان کی بیوہ نے دور آمریت کے مظالم پر عوام سے معافی مانگی ہے ۔٭واشنگٹن (آن لائن )امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ایتھوپیا میں عسکری تناؤ کے خاتمے کے لئے فوری مذاکرات پر زور دیا ہے ۔٭بیجنگ (این این آئی)چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے ویڈیو لنک کے ذریعے چین،روس اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی اٹھارہویں ملاقات میں شرکت کی۔٭برلن(نیٹ نیوز)جرمنی کی عدالت نے ایک جرمن شہری کو شام میں ایک شخص کو قتل کرنے کے جرم میں 10برس قید کی سزا سنائی ہے ۔٭بیجنگ(صباح نیوز) چینی وزیر اعظم لی کی کیانگ نے کہا ہے کہ ہمیں آزاد تجارت برقرار رکھنی چاہئے ۔٭ٹوکیو (آن لائن )جاپانی وزیراعظمچین اور شمالی کوریا کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ۔