کابل (اے ایف پی )افغانستان میں گزشتہ سال امریکی بمباری 10سال کی بلند ترین سطح پر رہی ۔٭طر ابلس ( اے ایف پی ) لبیا کے دارالحکومت طر ابلس میں ایک راکٹ حملے میں سکول کے 3بچے ہلاک ہو گئے ہیں ۔ ٭برسلز(اے ایف پی )بیلجیم کے سابق بادشاہ نے ناجائز بیٹی کا والد یا ’بائیولوجیکل باپ‘ ہونے کا اعتراف کر لیا ہے ، بادشاہ کو یہ اعتراف ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد کرنا پڑا۔٭دوشنبہ(نیٹ نیوز) تاجکستان حکومت نے کالعدم اسلامی تنظیم کے 100افراد کو گرفتار کر لیا۔٭انقرہ(اے ایف پی )ترک حکومت نے کہا ہے کہ شام میں ہمارے اہداف کو نشانہ بنایا گیا توبھرپور جواب دینگے ۔٭بنگو ئی ( اے ایف پی) مرکزی افریقی جمہوریہ میں 2متحارب گر وپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 50افراد ہلا ک ہو گئے ہیں ۔ ٭جمینہ ( اے ایف پی ) افر یقی ملک چاڈ میں بو کو حرام کے دہشت گر دوں کے حملے میں 6فوجی ہلاک اور 10زخمی ہو گئے ہیں ۔ ٭اوگا دوگو ( اے ایف پی ) افر یقی ملک بر کینا فاسو میں عسکریت پسندوں نے ایک دیہات پر حملہ کر دیا جس کے دوران 30افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں ۔