بگوٹا(اے ایف پی ) وینزویلا کے ریٹائرڈ جنرل نے امریکہ کی جانب سے منشیات کی سمگلنگ کا الزام عائد کرنے اور گرفتاری کے لئے انعام کی پیش کش کے بعد خود کو کولمبیائی حکام کے حوالے کردیا ۔٭پیرس(نیٹ نیوز)فرانس میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔٭ بیجنگ (نیٹ نیوز)چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کی وجہ سے ٹوئٹر پر چین اور چینی عوام کیلئے نفرت انگیز کلمات میں 900 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔٭پیرس(نیٹ نیوز)مغربی افریقہ میں انسداد دہشتگردی کیلئے نئی یورپی ٹاسک فورس قائم کردی گئی۔فرانس نے اپنے چند یورپی اتحادی ممالک کے اشتراک سے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے ۔٭واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکہ نے عراقی حزب اللہ بریگیڈ کو ختم کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ پینٹاگان نے عسکری قیادت یہ حکم دیا ۔