واشنگٹن (اے ایف پی) امریکہ نے داعش کے پراپیگنڈہ چیف موسیٰ رمضان المعروف ابوبکر الغریب کے سر پر 30 لاکھ ڈالر کا انعام رکھ دیا۔٭ لندن (اے ایف پی) گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق دنیا کا معمر ترین انسان بوب ویٹن 112سال کی عمر میں برطانیہ میں انتقال کر گیا۔٭کیگالی (اے ایف پی) روانڈا کی ہائیکورٹ نے 1994ئکی نسل کشی کے جرم میں ایک سابق میئرلادی سالس کو عمر قید کی سزا سنا دی۔٭ واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی رکن کانگریس بوب منڈیز نے دعویٰ کیا ہے ٹرمپ انتظامیہ سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔٭ طرابلس (اے ایف پی) لیبیائی حکومت نے بتایا کہ مہاجرین کے ہاتھوں قتل ہونیوالے انسانی سمگلر کی فیملی نے بدلہ لینے کیلئے 26بنگلہ دیشی اور 4 افریقی مہاجرین کو قتل کیا۔٭نورسلطان( آن لائن ) وسطی ایشیا کے ملک قازقستان میں ٹیبلٹ مانگنے پر بھائی نے ہتھوڑے مار کر بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔٭ واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاسوسی کے اقدامات پر ایوان نمائندگان میں پیش کئے جانے والے فارن انٹیلی جنس سرویلیئنس ایکٹ کو ویٹو کرنے کی دھمکی دے دی۔٭طرابلس(این این آئی) روس نے لیبیا میں فوجی طیارے منتقل کرنے کی خبروں کو غلط قراردیتے ہوئے مسترد کر دیا۔٭واشنگٹن ( آن لائن)گوگل نے گھر سے کام کرنیوالے اپنے ملازمین کو اضافی ایک ہزار ڈالر دینے کا اعلان کر دیا۔٭ سڈنی(اے ایف پی) آسٹریلوی میڈیا گروپ نیوز کارپوریشن نے کورونا وائرس کے باعث مالی بحران کی وجہ سے 100 سے زائد علاقائی اور مقامی اخبارات کی اشاعت بند کرنے کا اعلان کر دیا۔٭نیویارک ( بیورو رپورٹ ) امریکی محکمہ سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (USCIS) کے دفاتر کورونا کی وجہ سے اڑھائی ماہ سے زائد عرصہ بند رہنے کے بعد اگلے ماہ 4 جون سے دوبارہ کھل رہے ہیں۔٭واشنگٹن (اے ایف پی) امریکہ نے شمالی کوریا پر عائد ایٹمی پابندیوں سے بچتے ہوئے منی لانڈرنگ گروپ بنانے پر شمالی کوریا اور چین کے 33افراد پر فرد جرم عائد کر دی۔