مکرمی! امریکہ کی مثال آستین کے سانپ جیسی ہے جب بھی موقع ملے پیچھے سے ڈنگ مارتا ہے۔ مگر جب ان کی ضرورت ہو تو پھر شہد کا روپ اختیار کر لیتا ہے۔ ٹرمپ کی حکومت میں بہت کم وقت رہ گیا ہے وہ یہی چاہتا ہے کہ میں پھر سے امریکہ کا صدر بنوں۔ مگر اس کامیابی کیلئے انہیں ایک ہی کام کرنا ہوگا۔ جس کی بنیاد پر وہ امریکہ کا دوبارہ صدر بن سکتا ہے۔ ایران ‘ روس‘ اور چین کی دوستی گہری ہوتی جا رہی ہے اس دوستی کو دیکھ کر امریکہ نے چین کی کمپنیوں پر پابندی بھی لگا دی مگر ان کی پابندیوں سے چین پر کوئی اثر نہیں پڑا ۔ امریکہ ایران کو گرانے کیلئے سعودی عرب کا سہارا لینا چاہتا ہے اور اسلام کے خلاف اسرائیل ‘ برطانیہ اور بھارت کا سہارا لینا چاہتا ہے۔ تاکہ جتنا ہو سکے ان کو نقصان پہنچائے۔ (عدنان حیدر ‘کراچی)