لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ کارروائیاں کیں۔کاروائیاں ہربنس پورہ، سمن آباد اور چوبرجی کے علاقے میں این 95 ماسکس 1200 روپے کے منافع کے حساب سے فروخت کرنے پر 02 افراد کو موقع پر حراست میں لے لیا ۔ اے سی کینٹ اور شالامار نے کارروائی کی ۔ادھر والٹن کے علاقے میں مختلف سٹوروں کی چیکنگ کی۔چیکنگ کے دوران 2000 ہینڈ سینی ٹائزر کی جعلی بوتلیں 2 سٹوروں سے برآمد کر لی گئیں، بوتلوں کو ضبط کر لیا گیا اور دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے ۔ ادھر ذخیرہ اندروزی اور منافع خوری کیخلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ گراں فروشوں کو ہرگز معافی نہ ہے اورگراں فروشی پر کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے والٹن کے علاقے میں مختلف سٹوروں کی چیکنگ کی۔چیکنگ کے دوران 2000 ہینڈ سینی ٹائزر کی جعلی بوتلیں 2 سٹوروں سے برآمد کر لی گئیں، بوتلوں کو ضبط کر کے سیل کر دیا گیا ۔ علاوہ ازیں ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ والٹن کے میگا سٹورز کے باہر جراثیم کش ٹنل بھی لگا دی گئی ہیں۔سٹورز میں آنے والے ہر شخص کو ٹنل سے گزر کر سٹوروں کے اندر جانا ہو گایہ ٹنل کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے بہت مفید ثابت ہوں گی۔