لاہور(جنرل رپورٹر)دو ماہ گزر گئے مگر طلبہ کی پروموشن پالیسی کا اعلان نہ ہوسکا ۔ واضح حکمت عملی کا اعلان نہ ہونے سے طلبہ اور والدین کی تشویش میں اضافہ ہونے لگا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سستی کی وجہ سے 9ویں ،11ویں اور 12ویں جماعت کے بچوں کی پروموشن پالیسی کا اعلان نہ ہوسکا ۔ 2ماہ قبل وفاقی وزیر تعلیم کی جانب سے طلبہ کو بغیر امتحانات کے طلبہ کو اگلی جماعتوں پر پروموٹ کرنے کے لیے صوبوں کو گائیڈ لائن دی تھی مگر2 ماہ بعد بھی محکمہ ہائر ایجوکیشن پروموشن پالیسی کا اعلان نہ کرسکی ۔ اس حوالے سے گزشتہ ماہ محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک سمری محکمہ قانون کو بھیجی گئی تھی جس پر محکمہ قانون کی طرف سے اعتراض لگا دیا گیا تھا۔ 2ماہ سے معاملہ التوا میں ہونے کے وجہ سے طلبہ اور والدین کی تشویش میں اضافہ ہورہا ہے ۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ذرائع نے کہا کہ ایک دوسری سمری تیار کرکے محکمہ قانون کو بھیجی ہے ۔