لاہور(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے لاہور پہنچ گئی۔بنگلہ دیش ویمن ٹیم کا لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پی سی بی ویمن ونگ کی عہدیداروں نے استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کیے گئے جس کے بعد ٹیم کو سخت سیکورٹی میں ہوٹل منتقل کردیا گیا۔دونوں ٹیموں کا ٹریننگ سیشن آج اور کل قذافی سٹیڈیم میں شیڈول ہے جبکہ سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کل ہو گی ۔پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمن ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی اور دو ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے ۔ کرکٹ بنگلہ دیش سکیورٹی وفد کا انتظامات پر اظہار اطمینان سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی ہفتے کو دوپہر 1 بجے جبکہ دیگر میچز صبح 10 بجے شروع ہوں گے ۔