سیول (نیٹ نیوز) جنوبی کوریا میں گزشتہ تین ماہ کے دوران تیسرے نامور نوجوان گلوکار و اداکار کی پراسرار موت نے شوبز انڈسٹری اور عام لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا، اکتوبر کے وسط سے 2 دسمبر کی شب تک جنوبی کوریا کی 2 معروف نوجوان گلوکاراؤں اور ایک نوجوان گلوکار و اداکار کی پراسرار موت ہوئی، برطانوی اخبار ’دی انڈیپینڈنٹ‘ نے کوریائی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا اداکار و گلوکار 27 سالہ چھا ان ہا بھی اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائے گئے ، ایک ہفتہ قبل ہی 28 سالہ گلوکارہ و اداکارہ گوہارا کو بھی اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔ گوہارا کی پراسرار موت سے ڈیڑھ ماہ قبل 14 اکتوبر کو معروف اداکارہ و گلوکارہ 26 سالہ سولی اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں۔