نئی دہلی(کے پی آئی)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت سے کہا ہے کہ جنوبی کشمیر کے شوپیان قصبے میں ماورائے عدالت3 شہریوں کے قتل کی آزدانہ اور منصفانہ تحقیقات کرائی جائے ۔3 شہریوں کے قتل کی آزدانہ اور منصفانہ تحقیقات بھارتی فوج کے ذریعے ممکن نہیں ہے صرف آزادسول انتظامیہ کے ذریعہ ممکن ہے ۔دوسری طرف کل مکمل ہڑتال کرکے بھارت کے یوم آزادی پریوم سیاہ منایا جائے گا۔ یوم سیاہ منانے کے سلسلے میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں ، پوسٹر شائع ہوئے ہیں جن میں سرینگر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں لوگوں سے 14 اگست کو یوم آزادی کو جشن آزادی کے طور پر منانے اور بھارتی یوم آزادی پر15 اگست کو یوم سیاہ منانے کو کہا گیا ہے ۔ دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے سے ایک سال کے دوران رے است کو 45ہزار کروڑ اور کروناوائرس لاک ڈائون سے کشمیر میں تاجربرادری کو20 ہزار کروڑکے مالی خسارے سے دو چار ہونا پڑا۔