لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )معیاری دودھ کی یقینی فراہمی، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑے ڈیری پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ،پنجاب بھر میں 30 پروڈکشن یونٹس کا معائنہ،13کے سیمپلزمزید تجزیہ کیلئے لیبارٹری بجھوا دیے گئے ۔اس حوالے سے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ معمولی نقائص کی بناء پر 27پروڈکشن یونٹس اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2پروڈکشن یونٹس پر بھاری جرمانے عائد کیے ۔لاہورزون میں 20راولپنڈی5،ملتان زون2 جبکہ مظفرگڑھ میں 3یونٹس کی چیکنگ کی گئی۔ حاصل شدہ نمونے ایک یا ایک سے زائد ایکریڈیٹڈ لیبارٹریز میں تجزئے کے لیے بھیجے جائیں گے ۔سیمپلنگ مہم مکمل ہونے پر نتائج مفاد عامہ کے تحت جاری کر دیے جائیں گے ۔فیل ہونے والی پروڈکٹس کا سٹاک فوراًمارکیٹ سے اٹھوا دیا جائے گا۔ مارکیٹ میں فروخت ہونے والی تمام اشیاء خوردونوش کو سالانہ سیمپلنگ شیڈول کے مطابق چیک کیا جاتا ہے ۔سیمپلنگ شیڈول کے علاوہ اشیائے خورونوش کی سرپرائز چیکنگ بھی کی جاتی ہے