کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مسلسل تیسرے روز( جمعرات) بھی مندی کا رجحان برقرار رہا ۔ کے ایس ای100انڈیکس مزید 196.01پوائنٹس کمی سے 44863.11پوائنٹس پر آ گیا۔اس دوران 61.33فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی، جس سے سرمایہ کاروں کو37ارب81کروڑ38لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ۔کے ایس ای30انڈیکس113.13پوائنٹس کمی سے 18351.30پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس112.98پوائنٹس کمی سے 30372.47پوائنٹس پرآ گیا ۔دریں اثناانٹر بینک میں 5پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید153.40سے بڑھ کر153.45اور قیمت فروخت153.50سے بڑھ کر153.55روپے ہو گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں30پیسے کمی سے ڈالر کی قیمت خرید154سے گھٹ کر153.70 اور50پیسے کمی سے قیمت فروخت154.50ر سے گھٹ کر154روپے ہو گئی۔علاوہ ازیں صرافہ مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت300روپے کے اضافے سے 1لاکھ 4ہزار200روپے اور دس گرام سونے کی قیمت257روپے کے اضافے سے 89335روپے ہوگئی ۔