میدگوری (اے ایف پی) نائیجیریا میں ایک گاؤں پر بوکوحرام کے حملے میں ہلاکتیں 110 ہو گئیں۔٭ واشنگٹن(اے ایف پی) امریکی ریاست یوٹاہ کے صحرا میں ملنے والا دھات سے بنا پراسرار ڈھانچہ اچانک غائب ہوگیا، جس سے سازشی نظریات کا نیا طوفان برپا ہو گیا ہے ۔٭پوڈگوریکا (اے ایف پی)سربیا اور مونٹی نیگرو نے اندرونی معاملات میں مداخلت کے الزام پر ایک دوسرے کے سفیروں کو ملک بدر کر دیا۔٭قاہرہ (نیٹ نیوز) مصر میں حالیہ پارلیمانی انتخابات میں ایک رکشہ ڈرائیور بھی رکن پارلیمنٹ منتخب ہو گیا۔٭ویٹیکن سٹی(نیٹ نیوز) پوپ فرانسس نے پہلے افریقی نژاد امریکی سمیت 13 نئے کارڈینلز مقرر کردیے ۔٭سری نگر(کے پی آئی)پیلٹ سے متاثرہ 26کشمیری نوجوان جیلوں میں قید ہیں جو علاج سے بھی محروم ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے پیلٹ گن کے متاثرہ26کشمیری نوجوانوں کوگرفتار کر لیا گیاہے۔