لاہور (سپورٹس رپورٹر) ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان بطور انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر 30 ستمبربروز بدھ کو سہ پہر 3 بجے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں سلیم ملک کی اپیل پر سماعت کریں گے ۔ سلیم ملک نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے فراہم کی گئی اپریل 2000 کی ایک گفتگو کے ٹرانسکرپٹ سے متعلق معاملے پر اپیل دائر کررکھی ہے ۔