اسلام آباد (این این آئی،صباح نیوز)حکومت صارفین سے بجلی کے کیا نرخ وصول کر رہی ہے ؟حکومت نے تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرادیں ۔ دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال 20 اربیونٹ، بجلی چوری اور سسٹم کی خرابی کی بھینٹ چڑھ گئے ،300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین سے 10 روپے 20 پیسے فی یونٹ وصول کیے جا رہے ۔ دستاویزات کے مطابق 700 یونٹ تک استعمال کرنے والوں سے 19 روپے 18 پیسے فی یونٹ وصول کیے جا رہے ۔ دستاویزات میں بتایاگیاکہ 700 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین 22 روپے 28 پیسے فی یونٹ ادا کر رہے ۔ دستاویزات کے مطابق شام 5 سے رات 11 تک فی یونٹ نرخ 22 روپے 28 پیسے مقرر ہے جبکہ کمرشل صارفین سے 24 روپے 23 فی یونٹ وصول کئے جارہے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق صنعتی صارفین سے 24 روپے 23 پیسے ، ہائوسنگ کالونیوں سے 21 روپے 41 فیسے فی یونٹ لیا جا رہا۔ دستاویزات کے مطابق کسانوں کیلئے زرعی ٹیوب ویل کا فی یونٹ نرخ 21 روپے 23 پیسے وصول کیا جا رہا۔ دستاویزات میں بتایاگیاکہ حکومت تمام صارفین سے اوسط 13 روپے 40 پیسے فی یونٹ لے رہی۔ دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال 270 ارب روپے کی بجلی چوری اور لائن لاسز کی نذر ہوئی۔دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج دوبارہ شروع ہو گا۔ اپوزیشن اور اتحادیوں کی طرف سے مہنگائی، بلوچستان سے خواتین کو اٹھائے جانے اور اسیر ارکان کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف کارروائی کا بائیکاٹ کا سلسلہ جاری ہے اور یہ احتجاج آج بھی ریکارڈ کرایا جائے گا۔