لاہور (جنرل رپورٹر)حکومت پنجاب نے سکول ایجوکیشن کو سٹوڈنٹ ہیلتھ پروفائل تیار کرنے کیلئے اتھارٹیز کو 31 مارچ تک ڈیڈ لائن دے دی۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹ کی ہیلتھ پروفائل مکمل نہ کیے جانے کا معاملہ،حکومت پنجاب نے سکول ایجوکیشن کو سٹوڈنٹ ہیلتھ پروفائل تیار کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع 31 مارچ تک سٹوڈنٹ ہیلتھ پروفائل مکمل کریں۔سکول ایجوکیشن نے سٹوڈنٹ ہیلتھ پروفائل مکمل کرنے کیلئے صوبہ بھر کی اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا۔اتھارٹیز کو سٹوڈنٹ ہیلتھ پروفائل رپورٹ آئندہ سی ای او کانفرنس میں جمع کرانا لازمی ہوگا۔سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ سٹوڈنٹ ہیلتھ پروفائل جمع نہ کرانے والے سی ای اوز کیخلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔