اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک ) کشمیر پریمیر لیگ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن کے پی ایل تیمور خان نے کہا ہے کہ عید کے فورا بعد فائنل ٹرائلز میں منتخب کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔ اپنے بیان میں تیمور خان نے کہاکہ کے پی ایل کی ڈرافٹنگ کا انعقاد جون کے آخر میں ہو گا،پی سی بی اور حکومت آزاد کشمیر کے پی ایل انتظامیہ سے بھرپور تعاون کر رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ فائنل ٹرائلز میں سلیکٹ ہونے والے کھلاڑیوں کو کے پی ایل ڈرافٹنگ میں شامل کیا جائے گا۔