آکلینڈ (سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان صوفی ڈیوائن نے ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کردی ہے ۔صوفی ڈیوائن نے ویمن ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کیا ہے ، صوفی ڈیوائن نے نیوزی لینڈ کے سپر سمیش مقابلے میں 36 گیندوں پر سنچری بنائی۔نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کی کپتان کی 108 رنز کی اننگز میں 9 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے جبکہ صوفی ڈیوائن نے 38 گیندوں پر 108 ناٹ آؤٹ رنز بنائے ۔