نئی دہلی (رائٹرز، نیٹ نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپوزیشن کو چیلنج کیا ہے کہ وہ آرٹیکل 370 کی بحالی کو اپنے منشور میں شامل کر کے دکھائے ۔مہاراشٹر میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کیا کسی میں اتنی ہمت ہے کہ اس آرٹیکل کو بحال کر سکے اور کیا اسکا سیاسی مستقبل محفوظ رہ سکے گا؟ اگر آپ میں ہمت ہے تو واضح موقف اپنائیں اور اس آرٹیکل کی بحالی کو اپنے منشور میں شامل کریں اور پھر الیکشن لڑیں، اپوزیشن مگرمچھ کے آنسو بہانا بند کرے ۔انہوں نے مزید کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال نارمل ہونے میں چار ماہ لگیں گے ، حکومت اس حوالے سے ضروری اقدامات کر رہی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں 40 سال سے صورتحال نارمل نہیں تھی اور اب صورتحال نارمل ہونے میں 4 ماہ کا وقت بھی نہیں لگے گا۔