Common frontend top

برطانوی شاہی جوڑا پاکستان پہنچ گیا،ریڈکارپٹ استقبال

منگل 15 اکتوبر 2019ء





لاہور،اسلام آباد (سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک )شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن 5 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ۔ نور خان ایئربیس پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور انکی اہلیہ نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔شاہی جوڑے کیلئے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا۔ شاہی جوڑا خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچا۔ مہمانوں کو بچوں نے گلدستے پیش کئے گئے ۔ برطانوی جوڑے نے رات برطانوی ہائی کمیشن میں قیام کی۔شاہی جوڑا آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرے گا۔شاہی جوڑا آج صبح 10بجے اسلام آباد کے سرکاری سکول کا دورہ کرے گا۔11بجے ٹریل فائیو پر ماحولیات کی تقریب میں شرکت کرے گا۔شاہی جوڑے کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے 12بجے ملاقات ہوگی۔دوپہر ایک بجے وزیر اعظم عمران خان سے شاہی جوڑا ملاقات کرے گا۔معزز مہمانوں کے اعزاز میں وزیر اعظم ظہرانہ دینگے ۔خصوصی مہمان آج شام 6بجے پاکستان مونومنٹ کا بھی دورہ کرینگے ۔شاہی جوڑا لاہور اور شمالی علاقہ جات کا دورہ بھی کرے گا۔ برطانوی شاہی جوڑے کی لاہور آمد کے حوالے سے سکیورٹی ٹیم نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ سی او او اکبر ناصر خان نے انتظامات پر بریفنگ دی۔ سکیورٹی ٹیم کو سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا گیا۔شاہی مہمانوں کی آمد پر لاہور پولیس کے 5ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور افسران سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کئے جائیں گے ۔شاہی جوڑے کے ساتھ شاہی خاندان کی سکیورٹی کے 80 شاہی گارڈز بھی لاہور آئیں گے ۔ذرائع کے مطابق اپنے دورہ کے دوران شاہی جوڑا ایس او ایس ویلج اور شوکت خانم ہسپتال کا دورہ بھی کریگا۔شاہی جوڑے کی تاریخی مقامات کی سیر کے بعد 18اکتوبر کو واپسی ہوگی۔علاوہ ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ برطانوی شاہی جوڑے کی آمد سے پاکستان کا مثبت چہرہ سامنے آئے گا۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ برطانوی شاہی مہمانوں کی آمد سے پاکستان اور برطانیہ کے مابین دیرینہ تاریخی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں










اہم خبریں