لاہور،اوکاڑہ ،پاکپتن،محمدنگر(کرائم رپورٹر ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)مختلف واقعات میں لڑکی سمیت 3افراد نے خودکشی کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علاقہ جوہر ٹاون کے علاقے بیڑ گاؤں کے رہائشی 32 سالہ نیاز نے دوست کو موبائل اقساط پر لے کر دیا تھامگردوست قسطوں کی ادائیگی نہ کر سکا تو جس پر نیاز نے دلبرداشتہ ہوکر سر میں گولی مار لی۔ اوکاڑہ میں چک50 ڈی میں 16سالہ لڑکی بلقیس بی بی نے نا معلوم وجوہات پر زہریلی دواپی کر زندگی کاخاتمہ کرلیا پولیس نے نعش کواپنی تحویلی میں لیتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پاکپتن،محمدنگر گاوں 27ای بی کے رہائشی محمد عارف کے 19 سالہ بیٹے نعیم ولد محمد عارف نے والد کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر فصلوں میں ڈالنے والی زہریلی دواپی لی، اسے تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔