اسلام آباد ،راولپنڈی(نیوز رپورٹر ،92نیوزرپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا،آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف کو خوشحال بلوچستان پروگرام پر بریفنگ دی گئی ،آرمی چیف کو بلوچستان میں مختلف منصوبوں پرجاری پیشرفت سے آگاہ کیاگیا، آرمی چیف نے صوبے میں قیام امن کے لیے کوششوں پر پاک فوج اوردیگرقانون نافذکرنے والے اداروں کی کارکردگی کوسراہا ،آرمی چیف نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمر اہ کوئٹہ میں نسٹ یونیورسٹی کے کیمپس کا افتتاح کیا،آرمی چیف نے بلوچستان کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا سے خطاب کیا ،آرمی چیف نے کہاکہ بلوچستان میں دیرپاامن و استحکام ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں معاون ہوگا،بلوچستان کے نوجوان قابل اورباصلاحیت ہیں،پاکستان مستقل امن و استحکام کی ارتقائی منازل تیزی سے طے کررہاہے ، پاکستانی معاشرے کے تمام طبقات کو مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے متحد ہو کر کام کرنا چاہیے ،بلوچستان کے طلبامختلف شعبوں میں دستیاب مواقع کیلئے خودکوتیارکریں،مثبت اقدامات سے دیرپاامن و استحکام آیا،آرمی چیف نے نسٹ یونیورسٹی کے کیمپس کا اعلان جنوری 2017 میں کیا تھا ۔