BN

اندرونی، بیرونی چیلنجز ،سالمیت کیخلاف خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں: آرمی چیف

بدھ 23  ستمبر 2020ء





اسلام آباد،راولپنڈی (سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک ،صباح نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کو درپیش خطرات سے مکمل آگاہ ہے ۔ ہم اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے اور ملکی سلامتی کو درپیش چیلنجز کامنہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار آرمی چیف نے جہلم کے قریب فیلڈفائرنگ رینج کے دورہ کے دوران کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم کے قریب فیلڈ فائرنگ رینج میں چینی ساختہ جدید ترین ٹینک وی ٹی 4 کے جنگی مہارت کا مشاہدہ کیا اورٹینک کی جنگی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وی ٹی فور ٹینک، مقامی سطح پر تیار کردہ الخالد ون ٹینک کی آرمڈ کور میں شمولیت کے بعد کلیدی اضافہ ہے ،ٹینک نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے ملکی دفاع کو مزید ناقابل تسخیر بنا دیا ہے ۔ا ٓرمی چیف نے مزید کہا کہ پاک فوج ابھرتے ہوئے چیلنجوں اور علاقائی خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ، ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجوں کی طرف پوری طرح توجہ مرکوز ہے ، پاکستان کی سلامتی،خود مختاری اور سالمیت کے خلاف کسی بھی خطرے کا موثرجواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اورآپریشنل تیاریوں اورجدید جنگی چیلنجزسے متعلق جوانوں کی اعلیٰ تربیت کے معیارکو سراہا۔ تر جمان پاک فوج کے مطابق وی ٹی فورکی پروٹیکشن اورفائرنگ کی صلاحیت کاکوئی ثانی نہیں۔ وی ٹی فورکاموزانہ کسی بھی جدیدترین ٹینک کے ساتھ کیا جا سکتا ہے ۔ وی ٹی 4 ٹینک کے اضافے سے آرمرڈکورکی صلاحیت میں اضافہ ہو گیا اورپاکستان کی دفاعی صلاحیت مضبوط ہوئی ۔

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں