Common frontend top

2ارب روپے سے سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ قائم؛ لاہور کو دوبارہ آرٹ،کلچر اورفلم کامرکز بنائیں گے : وزیراعلیٰ

پیر 26 دسمبر 2022ء





لاہور ( 92 نیوز رپورٹ) وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے لاہور میں جدید ترین پروڈکشن سٹوڈیوبنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا لاہور میں جدید سینماکمپلیکس بھی بنایا جائے گا۔وزیراعلیٰ سے فلم ڈائریکٹر،پروڈیوسر و رائٹرسید نورنے ملاقات کی جس میں فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ نے کہا ایرانی اورترک فلم میکرزکی معاونت سے فلم انڈسٹری کو بحال کیا جائے گا، نوجوان فلم میکرز کو پروڈکشن کے نئے رجحانات کی ٹریننگ دلائی جائے گی،ٹیوٹا کے اداروں میں فلم ٹیکنیشن کے جدید کورسزمتعارف کرائیں گے ،لاہورکبھی آرٹ،کلچر اورفلم کا مرکزتھا، ن لیگ کی سابق صوبائی حکومت نے آرٹ، کلچر اورفلم کو بھی باقی شعبوں کی طرح تباہ کیا،ہماری حکومت لاہورکو دوبارہ آرٹ،کلچر اورفلم کامرکز بنائے گی، پاکستانی فلم کی بحالی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے ،فنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے 1 ارب روپے سے آرٹسٹ انڈومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے ،مستحق فنکاروں کیلئے مالی امداد 5 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کر دی،عوام کو معیاری تفریح کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔سید نور نے کہا فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے اقدامات خوش آئند ہیں۔وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا۔وزیراعلیٰ نے کہا پنجاب حکومت نے 2 ارب روپے سے سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ قائم کرنے کافیصلہ کیاہے ،سپورٹس انڈوومنٹ فنڈسے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا اور کھلاڑیوں کو تربیت کیلئے بیرون ملک بھجوایا جائے گا، کھلاڑیوں کو سپورٹس سکالر شپ دئیے جائیں گے ، صو بے میں کھلاڑیوں کیلئے سپورٹس ایریناکی سہولت فراہم کریں گے ۔چیف سیکرٹری نے سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کے اہم خدوخال کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بریف کیا۔ وزیراعلیٰ نے کاہان میں بارودی سرنگ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہید کیپٹن فہد اور 4فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔وزیراعلی نے شہداکے اہلخانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیااور کہا شہدا ہمارا مان اور قوم کے ہیروہیں،شہداکی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، تمامتر ہمدردیاں شہدا کے لواحقین کیساتھ ہیں،دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم یکسو ہے ۔ بزدلانہ کارروائیاں امن اور خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کرسکتیں۔

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں










اہم خبریں