ساہیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک ) نواحی علاقے 91/6 آر میں غریب محنت کش محمد جاوید کے ہاں 4 بچوں کی بیک وقت پیدائش ہوئی ہے ۔4بچوں میں تین بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔غریب محنت کش محمد جاوید نے حکومت سے بچوں کی پرورش کے لئے مدد کی اپیل کی ہے ۔ جاوید کا کہناہے کہ انتہائی غریب ہوں 4بچوں کی پرورش کرنا بہت مشکل ہے حکومت مدد کرے ، زچہ وبچے خیریت سے ہیں۔