اسلام آباد ، لاہور ، ملتان ، حافظ آباد، قصور، ساہیوال، پشاور (لیڈی رپورٹر، اپنے رپورٹر سے ، خبر نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹرز، صباح نیوز) لاہور،اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدیدزلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،میرپور،کوٹلی آزاد کشمیر اورگردو نواح میں بھی زلزلہ آیا، سرگودھا،جھنگ،چنیوٹ،حافظ آباد،خوشاب،جوہرآباد،مانانوالہ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،گوجرہ،میانوالی،سکردو،تلہ گنگ،گوجرانوالہ،قصور اورگردونواح میں بھی شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ،اوکاڑہ،مری،لودھراں،پھول نگر،شکرگڑھ،پھالیہ،پسرور،نارووال،ساہیوال،گگومنڈی،عارف والا،اٹک،صوابی،سوات لوئردیر،ہنگو،کوہاٹ،چترال،بھمبر،بالاکوٹ ،ناران ،کاغان،جہلم ،دینہ ،قصور،چونیاں ،پاکپتن،کرک،پتوکی اور سیالکوٹ ،سمندری،منڈی بہائوالدین میں ، گجرات،سرگودھااوربھلوال ،ننکانہ ، ایبٹ آباداورراولاکوٹ،کرم،میرانشاہ اورخیبرمیں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،شہری خوفزدہ ہوگئے اورکلمہ طیبہ کا وردکرتے ہوئے گھروں اوردفاترسے باہر نکل آئے ،باغ آزادکشمیرمیں زلزلے کے بعد گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑگئیں،محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا دورانیہ 6سے 7سیکنڈتک محسوس کیاگیا،زلزلہ پیمامرکزکے مطابق ریکٹرسکیل پرزلزلے کی شدت 6.4ریکارڈکی گئی،زلزلہ 210کلومیٹرزیرزمین آیا،زلزلے کا مرکزافغانستان میں کوہ ہندوکش کاپہاڑی سلسلہ تھا،ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹرسکیل پرزلزلے کی شدت 6.4 اور مرکزبدخشاں افغانستان تھا،پاکستان کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کئے گئے ، لاہورمیں زلزلے کے باعث 3افرادزخمی ہوگئے ،2مزدورکام کرتے ہوئے گرنے سے زخمی ہوگئے ،ایک بچہ زلزلے کے دوران سیڑھیوں سے گرکرزخمی ہوا، مختلف ممالک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ واضح رہے کہ رواں سال 25 ستمبر کو آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے علاقوں میں شدید زلزلے نے تباہی مچائی، اس زلزلے کی شدت بھی 5.8 ریکارڈ کی گئی تھی ، درجنوں مکانات تباہ اور 30 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔ کشمیر اوراسکے گردونواح میں بھی زلزے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ، ترجمان پاکستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) تیمور علی نے ابتدائی طور پر بتایا پی ڈی ایم اے حکام ضلعی ڈیزاسٹر یونٹس اور ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں اور ابھی تک کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، امریکی جیولوجکل سروے (یو ایس جی ایس) نے رپورٹ کیا کہ زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز افغانستان سمیت ہندوکش ریجن تھاچین کے زلزلہ نیٹ ورک سینٹر نے بتایا کہ (مقامی وقت) کے مطابق 7 بجکر 39 منٹ پر ہندوکش ریجن میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا اور اس کا مرکز افغانستان میں تھا۔بھارتی میڈیا نے بھی یہ رپورٹ کیا کہ دہلی اور بھارت کے شمالی علاقوں ماتھورا، لکھنؤ میں زلزلہ آیا جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھی زلزلے کی شدت محسوس کی گئی۔حافظ آباد میں گذشتہ روززلزلہ کے شدید جھٹکے ،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے ، پنڈی بھٹیاں میں تقریباََ 4:43بجے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ، لوگ گھروں اور فیکٹریوں سے باہر نکل آئے ، بعض لوگ گھروں سے باہر نکل کر دعائیں اور قرآن پاک کی تلاوت کرنے لگے ۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ سے گزشتہ روز آنے والے زلزلہ کے نقصان کی تفصیلات طلب کر لی ہیں،صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔