اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ)مسلم لیگ(ن) کے قائد نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کی خبروں کیساتھ ہی افواہ سازفیکٹریاں بھی متحرک ہوگئیں،طرح طرح کی باتیں پھیلائی جارہی ہیں،اس پر حکومت کی خاموشی نے شکوک و شبہات بڑھادیئے ۔اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کے دورن صحافی نے مشیرخزانہ سے سوال کیاکہ 445ملین ڈالرکہاں سے آئے ؟مشیرخزانہ صحافی کا سوال گول کرگئے ۔ایک اورصحافی نے پوچھاکہ اتنی بڑی رقم سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں کیسے شامل ہوئی ؟مشیرخزانہ نے سوال دوبارہ نظراندازکردیا۔واضح رہے ہفتہ کی رات سٹیٹ بینک کے ذخائرمیں اچانک 44کروڑڈالرکااضافہ ہوگیاتھا۔صحافی پریس کانفرنس کے دوران رقم کے ذخائرمیں آنے پرقیاس آرائیاں کرتے رہے ۔