لاہور(محمد نواز سنگرا) رواں مالی سال کا ہدف کیسے پورا کرنا ہے ؟، فیڈرل بورڈ آ ف ریونیو نے ملک بھر کے ریجنل افسران سے تجاویز طلب کر لیں،سسٹم میں موجود خامیوں کا خاتمہ کر کے ریونیو میں اضافہ کیا جائے گا۔ چئیرمین ایف بی آر نے تما م فیلڈ افسران نے ایڈمنسٹریٹو اور انفورسمنٹ تجاویز طلب کی ہیں کہ مالی سال 22020-21کے لئے حکومت کی طرف سے مختص کردہ 4963ارب روپے کا ہدف کیسے حاصل کرنا ہے ۔ جاری مراسلے میں حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ہدف کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈافسران کی طرف سے تجاویز طلب کی گئی ہیں کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو کون سے ایسے انتظامی اور انفورسمنٹ اقدامات اٹھانے چاہیں جس سے ریونیومیں اضافہ کیا جائے سکے اور مقررہ ہدف حاصل کیا جائے ۔ تمام چیف کمشنرز سے محکمے کی خامیوں کی بھی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ان کا خاتمہ کر کے آمدنی میں اضافہ کیا جا سکے ، ایف بی آر کی طرف سے سنگل لائن میں تجاویز طلب کی گئی ہیں ،ملک بھر کے 17ریجنل ٹیکس دفاتر اور 4لارج ٹیکس پئیرز یونٹس کے چیف کمشنرز اور متعلقہ کمشنرز سے تجاویزمانگی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے لاہور میں موجود لارج ٹیکس پئیرز یونٹ ،کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس اور ریجنل ٹیکس آفس نے کام شروع کر دیا ہے اور تمام زونل کمشنرز کو تجاویز کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔