سیالکوٹ (صباح نیوز)سابق وزیر خارجہ اور ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے بھارت سے تعلقات میں محتاط رہنا ہوگا ،بھارت سے ایک دم امیدیں وابستہ کرلینا جلد بازی ہے ،قومی وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا اتنی لچک کے باوجود اگر بھارت کا یہ رویہ ہے ۔ وزیر اعظم اور وزرا پہلے کچھ بیان دیتے ہیں اور بعد کچھ اور نکلتا ہے ، ان کو کچھ طور طریقے سیکھ لینے چاہئیں ۔ نئی دہلی پر اندرونی دبائو کوئی نیا انکشاف نہیں، اس طرح کی باتیں بھارت میں پہلے بھی ہو چکی ہیں ۔