لندن( سپورٹس ڈیسک) پانچ سالہ برطانوی بچہ اپنی ہمت اور استقلال سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے قریب پہنچ چکا ہے اور اسے کوہ پیمائی کا جنون ہے ۔ اس سال اپریل سے اب تک وہ برطانیہ کی تمام 19 چوٹیوں کو سر کرچکا ہے جن کی اونچائی 30 ہزار فٹ تک بنتی ہے جو ایک ریکارڈ ہے ۔ حال ہی میں اس نے برطانیہ کی پینی گنٹ چوٹی اور اسکیفل پائک کو عبور کیا ہے جس کی اونچائی 2300 اور 3000 فٹ ہے ۔ چارلی سکول کا طالب علم ہے اور اس کے 51 سالہ والد کے مطابق چارلی ایک دن میں 10 میل تک ہائی کنگ کرسکتے ہیں۔ یہ بچہ کبھی نہیں تھکتا ۔چارلی نے اپنی پانچویں سالگرہ پر کہا تھا کہ وہ 1800 فٹ بلند پہاڑ عبور کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔