کراچی (کامرس رپورٹر)ملکی کرنسی مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے پر دباؤ برقرار رہا جس سے کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں29 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں29پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید160.06روپے سے بڑھ کر160.35روپے اورقیمت فروخت 160.16 روپے سے بڑھ کر160.45روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں20پیسے کااضافہ ہواجس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید159.80روپے سے بڑھ کر160.00روپے اورقیمت فروخت 160.30 روپے سے بڑھ کر160.50 روپے ہوگئی ۔