رائے ونڈ (نامہ نگار) میو برادری کی غیر سیاسی تنظیم پاکستان صدائے میو ویلفیئر فورم کے تحت صدر محمد اقبال سحر کے زیر اہتمام 50 بچیوں کی اجتماعی شادی کی تقریب آرائیاں موڑ رائے ونڈپر ہوئی،جس میں مسلم لیگ (ن )کے ایم پی اے محمد مرزا جاوید نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ، تقریب میں بلاتفریق مختلف برادریوں کی یتیم اور مستحق 50بچیوں کو فی بچی ایک لاکھ روپے کاشادی کے جہیز کا سامان دیا گیا،تقریب میں250 سے زائدباراتیوں کے کھانے پینے کا مکمل انتظام کیا گیا تھا، تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں مہمان شریک ہوئے ، اس موقع پر ایم پی اے محمد مرزاجاوید نے اپنے ہاتھوں سے غریب بچیوں کو جہیز کاسامان تقسیم کیا ۔