لاہور(کلچرل رپورٹر،نیٹ نیوز) ماڈل ایان علی نے اپنی آمدن کا 50 فیصد حصہ فلاحی کاموں کے لئے وقف کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ایان علی نے کہا ہے کہ اپنی ڈیبیو البم اور تمام پراجیکٹس کا 50 فیصدمنافع فلاحی کاموں کے لئے وقف کروں گی، خواتین اور بچوں کی فلاح کے لئے کام کر رہی ہوں، ہمیشہ سوچا کہ دنیا میں بہتری کے لئے کیا کرسکتی ہوں۔