بغداد،پیرس(این این آئی،نیٹ نیوز)عراقی حکومت نے ایک ماہ سے جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران حراست میں لیے گئے 1650 مظاہرین کو رہا کردیا گیا جبکہ 66اہلکاروں کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔وزیر دفاع نجاح الشمری نے کہا ہے کہ ہلاکتوں میں تیسری قو ت ملوث ہے ۔عراق میں "ثابت قدمی کا جمعہ" پر مظاہرین نے 40 برس تک ڈٹے رہنے کا عزم کیا ،مذہبی رہنما السیستانی نے کہا ہے کہ نئے انتخابی قوانین ہونے چاہئیں۔ انسانی حقوق کی یورپی عدالت نے ایک عراقی شہری کو بے دخل کرنے پر فن لینڈ کی مذمت کی ہے ۔