Common frontend top

مودی پارلیمانی لیڈر منتخب، صدر نے حکومت بنانے کی دعوت دیدی

اتوار 26 مئی 2019ء





نئی دہلی (92 نیوزرپورٹ، نیٹ نیوز) بھارت میں حکمران اتحاد کے نومنتخب قانون سازوں نے نریندر مودی کو اپنا پارلیمانی رہنما منتخب کر لیا ہے ۔ ہفتے کوایک اجلاس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت میں حکمران اتحاد نے مودی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امیت شاہ نے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کے قائد کیلئے مودی کے نام کا اعلان کیا۔ دوسری طرف بھارتی صدرنے نریندرمودی کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی۔بھارتی میڈیاکے مطابق نریندرمودی اگلے ہفتے حلف اٹھا سکتے ہیں۔ پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں تقریر کرتے ہوئے مودی کا کہنا تھا ہمیں اپنی اقلیتوں کا بھروسہ جیتنا ہے ، اقلیت ایک فرضی خوف میں ہیں اور یہ خوف انہوں نے پیدا کیا جو ووٹ بنک کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، ہمیں اس کا خاتمہ کرنا ہوگا اور اس کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔ واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ تھا کہ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اقلیتوں کے درمیان خلا پیدا ہوا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے سلوگن میں تبدیلی لاتے ہوئے اسے سب کا ساتھ سب کے لیے ترقی، میں اب سب کا بھروسہ کا اضافہ کیا۔ انہوں نے آزادی کے لیے 1857 کے جذبے کے بارے میں کہا کہ تمام برادریوں نے آزادی کے لیے ہاتھ ملائے تھے اور اس ہی طرح کی تحریک کا اب بھی آغاز ہونا چاہیے تاکہ بہترین حکمرانی سامنے آسکے ۔ مودی نے کہا ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں جنہوں نے ہم پر بھروسہ کیا اور جن کی وجہ سے ہمیں کامیابی حاصل ہوئی۔اقتدار میں آنے کے بعد عوام کی خدمت کرنے کے علاوہ کوئی بھی بہتر راستہ نہیں۔ 

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں










اہم خبریں