لاہور،فیصل آباد(نمائندہ خصوصی سے ،سپیشل رپورٹر ،92نیوزرپورٹ)پنجاب کی سول بیوروکریسی میں ایک بار پھر اکھاڑ پچھاڑکردی گئی ۔ سروسز اینڈ جنرل نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری اوقاف ذوالفقار احمد گھمن کو تبدیل کر کے کمشنر گوجرانوالہ ، وقاص علی محمود کوممبر (سوشل انفراسٹرکچر) پی اینڈ ڈی ،کیپٹن (ر) محمد محمود سیکرٹری جنگلات کو اوقاف و مذہبی امور کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔ شاہد نیاز سیکرٹری (کالونیز) بورڈ آف ریونیواوایس ڈی ، زمان وٹو کوسیکرٹری (کالونیز) بورڈ آف ریونیو ، ڈاکٹر احتشام انور کو ڈپٹی کمشنر ساہیوال ،تقرری کے منتظر کو محمد علی ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ، عمر شیر کو ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور عمر عباس میلہ کو ڈپٹی سیکرٹری (کیبنٹ ) ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کر دیا گیا ۔ادھر آئی جی پنجاب نے فیصل شہزاد کو ایس ایس پی لاہور ،امیر تیمور کو ڈی پی او خانیوال جبکہ سرفراز ورک کو ڈی پی او بہاولپور،ثاقب سلطان کوسی پی او ،اکثر فاروق کو ڈی پی او وہاڑی ، احسن سیف اﷲ کو ڈی پی او راجن پور جبکہ ہارون راشد خان کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرطارق خان نیازی سے ڈی سی فیصل آباد کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔
5ڈی پی او ،کمشنر ساہیوال،4شہروں کے ڈی سی تبدیل
اتوار 13 اکتوبر 2019ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں اتوار 13 اکتوبر 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں