Common frontend top

عوام کٹھ پتلی تماشے نہیں دیکھنا چاہتے ، سندھ میں گورنرراج وفاقی حکومت کاخواب ہے :بلاول بھٹو

منگل 10 دسمبر 2019ء





اسلام آباد،لاہور (خبر نگار خصوصی،مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے سندھ میں گورنرراج وفاقی حکومت کاخواب ہے ، 27 دسمبر کوراولپنڈی میں سیلیکٹڈ حکومت کوللکاریں گے ، لیاقت باغ میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی منا کر جمہوریت مخالف قوتوں کو پیغام دیں گے کہطاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، یہ جدوجہد صرف پیپلزپارٹی ہی لیڈ کرسکتی ہے ،عوام کٹھ پتلی تماشے نہیں دیکھنا چاہتے ۔پمز ہسپتال میں آ صف زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران چاہتے ہیں سندھ میں بھی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ ہو،کئی بارپیش گوئیاں کی گئیں کہ سندھ حکومت جارہی ہے لیکن وہ اب بھی قائم ہے ،کتنی دفعہ سنا سندھ کا وزیراعلیٰ گرفتار ہونے والا ہے ،لیکن وزیراعلیٰ آج بھی ہیں،سندھ حکومت کے پاس عوام کا مینڈیٹ اور اسے ہٹانابہت مشکل ہے ،ہم الیکشن کمیشن اور پارلیمنٹ کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں ۔بلاول بھٹو نے کہاحکومت سیاسی مخالفین پردباؤ ڈالناچاہتی ہے لیکن ہم ان کے دباؤسے پیچھے نہیں ہٹیں گے ،وہ موجودہ حکومت سے عاجز آچکے ، نااہل حکومت کی وجہ سے عوام پریشان ہیں،اس میں مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں،عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں، آج ہمارا وزیراعظم اینٹی کرپشن ایپ لانچ کررہا تھاجس سے کرپٹ افراد کو ڈھونڈا جاسکے ، میں حیران ہوا کہ اس ایپ سے وزیراعظم اپنی کابینہ کے لوگوں کی نشاندہی نہیں کرسکے ، آپ کا پانامہ کا جو سپیشل اسسٹنٹ ہے ،اس کی انکوائری کا کیا ہوا؟،آپ کے نااہل ڈپٹی وزیراعظم کیخلاف تحقیقات تحقیقات کب ہوں گی؟ بی آرٹی منصوبہ کی ابھی تک انوسٹی گیشن نہیں ہوئی۔انہوں نے کہاآپ نوازشریف کا رونا رو رہے ہیں، آپ نے جب نوازشریف کو باہر بھیج دیا تو اب کہتے ہیں، ان کو نہیں چھوڑوں گا،عوام نے آپ کو پہچان لیا ، آپ ویسے ہی سلیکٹڈ ہیں جیسے ماضی میں آتے تھے ،طبی بنیادوں پر نوازشریف کوریلیف ملناان کاحق تھا،میاں صاحب اور صدر زرداری کا کیس بالکل الگ ہے ،نوازشریف کوسزاہوچکی تھی جبکہ آصف زرداری بغیر جرم صرف الزمات پر جیل میں ہیں،آصف زرداری کیلئے ماہر امراض قلب ڈاکٹرنوید قمرکاانتخاب کیا،میڈیکل بورڈ کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی،ضمانت ہوئی تووالد کوکراچی کے ہسپتال منتقل کریں گے ، امید ہے کہ عدالتوں سے انصاف ملے گا،پیپلزپارٹی کیلئے 2019ء کسی بھی طرح بھاری نہیں رہا، ہم نے ان کا مقابلہ کیا ہے ۔دوسری جانب بلاول بھٹو18 دسمبر کو لاہور پہنچیں گے اور رائے ونڈ میں بڑے پارٹی کنونشن سے خطاب کریں گے ، کنونشن کا اہتمام پارٹی ٹکٹ ہولڈر رانا جمیل منج نے کیا ہے ۔۔

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں










اہم خبریں