لاہور ( کر ائم ر پو ر ٹر ) مختلف واقعات میں 5منشیات فروش گرفتار، 60کلو منشیات برآمد کر لی گئی بتایا گیا ہے کہ گجر پورہ پولیس نے سکولوں کالجوں کے باہر منشیات فروخت کرنے والے 3 بڑے منشیات فروش گرفتار کرکے 38 کلو کے قریب منشیات برآمد کرلی گئی ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ۔ الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ۔ادھر اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے ملتان روڈ پر گاڑی میں سے دو افرادعرفان اﷲ شاہ اور احسان اﷲ خان کو ہاتھوں گرفتار کر کے 22 کلو گرام چرس برآمد کر لی ۔ دوسری طرف علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کارگو پر کارروائی کر کے منشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ کو ناکام بنا دیاگیا اور ہیروئن برآمد کر لی۔کنسائنمنٹ توقیر گیلانی نے امین اکبر کے نام بک کرائی تھی۔