کراچی (کلچرل رپورٹر) پاکستان کے سب سے بڑے برائیڈل فیشن ویک کی تاریخوں ‘ ڈیزائنزکے ناموں ‘ میک اپ آرٹسٹ اور کوریوگرافر کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق یہ میلہ 6سے 8دسمبر تک لاہور میں سجایا جائے گا جس میں ملک کے 29نامور اور اُبھرتے ہوئے ڈیزائنرز اپنے نئے انتخابات پیش کریں گے اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ بڑے نام بشمول صبا قمر ‘ منال خان ‘عدنان صدیقی‘ عائزہ خان ‘ سارہ خان ‘ عروہ حسین کے علاوہ کئی دیگر نامور اداکار جلوہ گر ہوں گے ۔ پی ایچ بی سی ڈبلیو کی کوریوگرافی ونیزے احمد علی کریں گی جب کہ حمنی عامر آفیشیل جیولری پارٹنر ہوں گی۔