مکرمی !6 ستمبر کا دن ہمیں پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کی مادر وطن کے لیے دی ہوئی بے مثال قربانیوں اور شاندار فتح کی یاد دلاتی ہے 54 سال پہلے 6 ستمبر 1965 کو دشمن ملک بھارت نے اپنے ناپاک عزائم کے تحت پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور پر رات کی تاریکی میں حملہ کیا اور جنگ سے قبل یہ اعلان بھی کر دیا کہ صبح کا ناشتہ لاہور کے جم خانے میں کیا جائیگا یہ جنگ بھی کشمیر کے تناظر میں بھارت کی جانب سے چھیڑی گئی اس جنگ کا دورانیہ تین ہفتوں پر محیط رہا جنگ کی فتح کا تاج جہاں ہماری بحری ، بری اور فضائی افواج کو جاتا ہے وہیں پر پاکستان کی بہادر اور با ہمت عوام کی بے مثل قربانیوں کو بھلایا نہیں جا سکتا اپنی فوج کے شانہ بشا نہ کھڑی رہی اپنے جان و مال سب وطن کی محبت میں نثار کر دیا اور یہی زندہ قوموں کا جذبہ کہلاتاہے کہ جب کوئی بھی دشمن وطن کو نقصان پہنچنانے کا خیال بھی دل میں لائیگا یہ بہادر قوم ان دشمنوں کو موت کے گھاٹ اتار کر دم لیں گے! (ماریہ خٹک ،اسلام آباد )