فیصل آباد(نیوز رپورٹر) چھ ماہ کے دوران پاکستان میں 7 کھرب 96 ارب 92کروڑ 20 لاکھ روپے کے اضافی نوٹ چھاپے گئے جس کی وجہ سے مہنگائی میں بھی اسی حساب سے اضافہ ہوا، سٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق 30 جون 2018 کو 49 کھرب 2 ارب 31 کروڑ10 لاکھ روپے مالیت کے برابر کرنسی نوٹ مارکیٹ میں موجود تھے اور 18 جنوری 2019 کو پاکستان میں 56 کھرب 99 ارب 23 کروڑ30 لاکھ روپے مالیت کے کرنسی نوٹ مارکیٹ میں موجود ہیں ، یوں چھ ماہ کے دوران مجموعی طورپر بنک دولت پاکستان کو آٹھ کھرب روپے کے قریب کے کرنسی نوٹ چھاپ کر مارکیٹ میں فراہم کرنا پڑے ۔