لاہور (نیٹ نیوز) رافیل زگنو بریدی نامی شخص نے 6 ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر رسی پر چلنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرد یا۔ سوشل میڈیا پر رافیل کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر دل دہل جاتا ہے ، گنیز ورلڈ ریکارڈ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رافیل گرم ہوا والے دو غباروں کے درمیان بندھی رسی پر کسی سہارے کے بغیر چل رہے ہیں، انہوں نے ماہرانہ طریقے سے رسی پر اپنا توازن برقرار رکھا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بتایا کہ رافیل نے 6ہزار 236فٹ کی بلندی پر سلیک لائن پر چل کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔