لا ہو ر، قصور ، پاکپتن، سیالکوٹ، کامونکے ،خانیوال ، نوشہرہ ورکاں، چیچہ وطنی (کر ائم ر پو ر ٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹرز، نامہ نگاران، نمائندہ 92 نیوز) خانیوال میں ایم فور موٹروے پر مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجہ میں 4 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے ، چکوال سے ملتان جانے والی مسافر بس نور پور انٹر چینج کے کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی، ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں اور بس کی باڈی کو کاٹ کر زخمیوں کو باہر نکالا اور ہسپتال منتقل کیا، جاں بحق ہونیوالوں میں 3افراد باقر سکنہ چکوال، اعون خان سکنہ جھنگ اور ایک نامعلوم شامل ہیں، باقر، ثاقب، ظفر، حامد، حیدر، عابد، ریاض، ناصر، حمزہ طاہر، خان، عاقب ودیگر شدید زخمی ہوگئے ، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ مانگامنڈی رائے ونڈ روڈ روسہ سٹاپ کے قریب تیزرفتار ٹرالر نے روڈ کراس کرتے خاتون کو کچل کر مار ڈالا، رائیونڈ کی رخسانہ کی نعش اور ٹرالر کو پولیس نے قبضہ میں لے لیا، ڈرائیور فرار ہوگیا۔ لاہور ماڈل ٹائون میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار میٹر و ٹر یک کے جنگلے سے ٹکر ا کر ہلاک ہو گیا ، اتفاق ہسپتال میٹر و سٹیشن کے قریب تیز موٹر سائیکل سوار 23سالہ حامد میٹر و ٹریک کے جنگلے سے ٹکر ا کر چل بسا ۔ کامونکے میں کرتب د کھاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار نوجوان ٹرالر کی زد میں آکر ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا، فیصل ٹاؤن کا 20 سالہ عمیراپنے دوست رحمت کالونی کے علی رضا کے ہمراہ موٹر سائیکل پر پرانا نادرا آفس کے نزدیک کرتب دکھا رہا تھا، موٹر بائیک پھسل گئی، دونوں گر گئے اور عقب سے آتے ٹرالر نے انہیں کچل دیا، عمیر چل بسا۔قصور میں ٹر یفک حا د ثہ میں بچی جا ں بحق اور وا لد ، وا لد ہ شد ید ز خمی ہو گئے ، محمد بو ٹا اپنی بیو ی گڑ یا بی بی اور بیٹی اﷲ رکھی کے ساتھ پھولنگر کے علاقہ سرائے چھینہ کے قریب جا رہا تھا، ٹرک نے ٹکر مار دی، اللہ رکھی چل بسی۔سیالکوٹ میں جناح سٹیڈیم کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس سے ٹکرا کر ایک 40 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا ۔چیچہ وطنی میں دو موٹر سائیکل ٹکرانے سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق اور دو لڑکیاں اور ایک بچہ زخمی ہوگیا، لاری اڈا کے قریب حادثہ میں لڑکا چل بسا، نادیہ، علییہ اور رحمان زخمی ہوگئے ۔ نوشہرہ ورکاں میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے 55سالہ ثناء اﷲ کو کچل کر مار ڈالا، ڈیرہ ڈیرہ ہنواں کھوہ بشمولا نٹھو سویا کا ثنا ء اللہ اپنے گاؤں جا رہا تھا، ٹریکٹر ٹرالی نے کچل کر مار دیا۔