لاہور(اپنے رپورٹر سے ) ایل ڈی اے کاسات غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن‘چاردیواریاں‘زیر تعمیر سڑکیں و دیگر انفراسٹرکچر مسمار کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سید کی ہدایت پر اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ ہائوسنگ سکیمزکے عملے نے ڈائریکٹر بشریٰ نصیر کی زیر نگرانی فیروز پورروڈ اور شہزادہ روڈ پر واقع سات غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن کرکے وہاں قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔ آپریشن کے دوران النور پارک،القمر ہومز،الفجر سٹی،چغتائی گارڈن،شاہین گارڈن، البشیرہومز اور الریحان گارڈن فیز ٹو کی زیر تعمیرسڑکیں‘سیوریج سسٹم ‘ چار د یواریاں‘ گرین بیلٹس‘ دفاتر اور دیگرانفراسٹرکچر مسمار کر دیا گیا ۔