تامل ناڈو(سپورٹس ڈیسک)بھارت کی بیڈمنٹن کی کھلاڑی 24 سالہ پسرلا وینکٹ (پی وی) سندھو اس وقت منفرد خبروں کی زینت بنیں جب ان کے ہم وطن 70 سالہ شخص نے ان سے شادی کے لیے حکومت کو ایک درخواست دی۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق گزشتہ ہفتے ریاست تامل ناڈو کے ضلع رام ناتھ پورم میں ضلعی کلیکٹر آفیسر کی جانب سے منعقد کی گئی کھلی کچہری میں ایک عمر رسیدہ شخص نے خود سے 46 سال کم عمر کھلاڑی سے شادی کروانے کی درخواست دائر کی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کی شادی 24 سالہ پی وی سندھو سے کروائی جائے ۔ورنہ وہ کھلاڑی کو اغوا کر لیں گے ۔