لاہور (جنرل رپورٹر)ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کے وضع کردہ آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم (OCAS) کے تحت پنجاب کے 700 سے زائد سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع ہو گئی۔طلبہ گھر بیٹھے کہیں جائے بغیر ویب سائٹ www۔ocas۔ punjab ۔gov۔pkسے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں اور ہیلپ لائن 20-20-11-111-042 سے رہنمائی بھی لے سکتے ہیں۔ادھر ایچ ای سی نے طلبہ کیلئے لازم کردیا ہے کہ وہ یونیورسٹی میں داخلہ کیلئے اپنے سابق ادارے /کالج سے بارہویں جماعت کی کلاسز باقاعدہ پڑھنے کا سرٹیفکیٹ اور ہوپ سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔ بصورت دیگر یونیورسٹیز اور ہائرسٹڈیز کے اداروں میں داخلہ کنفرم نہیں ہو گا۔ تاہم وہ طلبہ جنہوں نے پرائیویٹ امیدوار کے طور پر امتحان میں شرکت کی ، ان کیلئے ضروری ہے کہ وہ بورڈ میں جمع کرائے گئے فارم کی رسید کی تصدیق شدہ کاپی یونیورسٹی میں جمع کرا دیں۔